افغانستان، امریکہ کے لئے پاکستان کی برامدات میں 13 فیصدسے زائد کی کمی

04:25 PM, 2 Nov, 2020

عبداللہ مومند
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق ، رواں مالی سال (2020-21) کی پہلی سہ ماہی کے دوران افغانستان کے لئے پاکستانی برامدات میں 13.98 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق ، جولائی تا ستمبر (2020-21) کے دوران افغانستان کو مجموعی طور پر برآمدات 209.868 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، جبکہ جولائی تا ستمبر (2019-20) کے دوران 243.980 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات ہوئی ، جو 13.98 فیصد کی منفی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔

ہر سال کی بنیاد پر لئے گئے تجزئیے کے مطابق ، افغانستان کو برآمدات ستمبر 2019 میں 11 اعشاریہ 12 فیصد بڑھ گئی تھی اور درامدات کی کل لاگت 77 اعشاریہ 464 ملین امریکی ڈالر رہی جبکہ اس سال برامداد میں وہ تیزی دیکھنے میں نہیں آئی اور کل درامدات ستمبر 2020 میں 86 اعشاریہ 083 ملین امریکی ڈالرز رہی۔

دریں اثنا ،ماہانہ بنیاد پر ، افغانستان کو برآمدات بھی ستمبر 2020 کے دوران 41.09 فیصد بڑھ گئیں جبکہ اگست 2020 میں 61.011 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں واضح ہوا ہے کہ امریکہ سمیت تین ممالک میں مجموعی طور پر پاکستان کی برآمدات میں پہلے تین ماہ کے دوران 10.46 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری طرف مذکورہ مدت کے دوران ملک میں درآمدات میں بھی کمی دیکھنے میں آئی اور اس سال درامدات کی کل لاگت 17.820 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال 25.453 ملین امریکی ڈالر تھی ، جو جولائی تا ستمبر (2020-21) میں 29.98 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔

سالانہ بنیاد پر کئے گئے سروے کے مطابق افغانستان سے پاکستان کو درآمداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور اس سال درامدات کی شرح 8اعشاریہ 306 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 13 اعشاریہ 93 فیصد زیادہ ہے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر کئے گئے سروے کے مطابق اگست 2020 کی نسبت ستمبر 2020 میں افغانستان سے پاکستانی درامدات میں بھی 56اعشاریہ 77 فیصد اضافہ دیکھنے میں ایا اوراگست کے مہینے میں کل 5 اعشاریہ 298 ملین امریکی ڈالر کی نسبت اس ماہ 56 اعشاریہ 77 فیصد اضافہ ہوا ۔

اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں مجموعی طور پر درآمدات میں 3.82 فیصد کی کمی واقع ہوئی ، جو گزشتہ عرصے میں 11.032 بلین ڈالر سے 10.610 بلین امریکی ڈالر رہی ۔ تجارتی اعدادوشمار کی بنیاد پر ، گذشتہ سال کے مقابلے میں جولائی تا ستمبر (2020-21) کے دوران افغانستان کے ساتھ سامان اوردیگر سروسز کی تجارت میں 12 فیصد اضافی دیکھنے میں آیا۔

اعداد و شمار کے مطابق دوران سرپلس 192.048 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 218.527 ملین امریکی ڈالر تھا ، جس میں 12 فیصد کی منفی نمو ظاہر کی گئی ہے
مزیدخبریں