البتہ 2020ء میں آرمی ایکٹ میں تبدیلی کرکے آرمی چیف کی عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 64 برس مقرر کر دی گئی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ جنرل باجوہ کو اگر توسیع ملی بھی تو وہ تین سال پورے نہیں کر سکیں گے اور نومبر 2024ء میں 64 برس کی عمر تک پہنچنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔
پاکستانی فوج میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد اب تحریک انصاف کی حکومت کے لیے 2022ء کے دوران انتہائی اہم مرحلہ فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی ہوگی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نومبر 2019 میں تین سال کی توسیع دی گئی تھی جس کے بعد اب آئندہ برس 29 نومبر 2022 کو ان کے عہدے کی مدت مکمل ہو جائے گی۔
جنرل باجوہ کو توسیع دینے کی اس وقت وجہ علاقائی سکیورٹی حالات تھے۔ اس وقت انڈیا کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اور امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اہم علاقائی تبدیلیاں تھیں جن کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔
یہ تحریر انڈیپینڈنٹ اردو میں شائع ہوئی۔ مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں:
https://www.independenturdu.com/node/83361