تفصیلات کے مطابق اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ کو سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق اصلاحات پر ابتدائی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق سردار عثمان بزدار کے احکامات پر اصلاحات سے متعلق مزید ورکنگ شروع کر دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ براہ راست پوسٹوں پر سرکاری بھرتیوں پر بھی پینشن فری کرنے کی تجویز ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب میں سرکاری بھرتیوں کے لیے زیادہ تر ترجیح کنٹریکٹ کو دی جائے گی۔ کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو صرف تنخواہ اور الاؤنسز ہی دئیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ محکمہ خزانہ میں پینشن پر نئی اصلاحات کے لیے ورکنگ ایک ماہ میں مکمل کی جائے۔