لاہور: دفتر کےساتھیوں نے لڑکی کو نئی نوکری کے انٹرویو کے بہانے ہوٹل میں لے جا کر ریپ کردیا

12:11 PM, 2 Oct, 2020

نیا دور

لاہور میں نجی کمپنی کے ملازمین نے ساتھ کام کرنے والی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ لڑکی نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں افراد اس کے ساتھی تھے جنہوں نے اسے اچھی نوکری پر لگانے کا جھانسہ دیا اور  اپنے ساتھ ہوٹل میں ساتھ لے گئے۔ یہ دونوں لڑکی کے ساتھ کام کرتے تھے۔ ان دونوں کے نام حسن اور عرفان تھے۔ 


دونوں افراد نے ہوٹل کے کمرے میں اس  سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے جب کہ لڑکی کی حالت خراب  ہونے کی اطلاع ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کا آغاز کیا۔


پولیس کے مطابق لڑکی کو ہسپتال منتقل کرکے اس کا میڈیکل کرایا گیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے لیکن اب تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

مزیدخبریں