کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری منصوبہ بندی ایک دو سال کی نہیں بلکہ 20 سال کی ہے۔ انشاء اللہ پاکستان محفوظ رہے گا اور ترقی کرے گا۔ مہنگائی کو کنٹرول کریں گے، ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔
ٹی ٹی پی سے مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بعض گروپوں سے اعلیٰ سطح پر بات چیت ہو رہی ہے۔ اگر بھارت بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے تو اس کیساتھ تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ ہم چین اور امریکہ دونوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ڈالر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون کرے، ڈالر لیں دین پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اور بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی قیمتیں ابھی بھی کم ہیں۔ مہنگائی کی سب سے زیادہ فکر وزیراعظم عمران خان کو ہے کیونکہ اگلا انتخابات لوگوں نے ان کی قیادت میں ہی لڑنا ہے۔