ڈی ایچ اے کے خلاف احتجاج کرنے والے بارشی پانی کے ستائے رہائشیوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد کی دھمکیاں

07:13 AM, 2 Sep, 2020

نیا دور
کراچی ڈی ایچ اے کینٹونمنٹ بورڈ کے رہائشی جنہوں نے دو روز قبل ڈی ایچ اے انتظامیہ کے خلاف بارشی پانی کے ناقص نکاس اور بد ترین انتظامی معاملات پر احتجاج کیا تھا انہیں اب نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔

یہ کالز ان افراد کو موصول ہو رہی ہیں جنہوں نے اس احتجاج کو منعقد کروایا تھا۔ ان منتظمین میں سے ایک نے نیا دور کو بتایا کہ انہیں ان کالز میں کہا گیا ہے کہ اب کوئی نیا احتجاج نہ ہو۔ حتیٰ کہ ان کالز کے بعد مظاہرین کی تعداد بھی احتجاج میں سے کم ہو ئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سب کے بعد مظاہرین میں ایک خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔ 

یاد رہے کہ ڈی ایچ اے میں حالیہ بارشوں کے بعد پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا تھا اور کئی دنوں سے اس پانی کو نکالا نہیں جا سکا۔

ڈی ایچ اے پاک فوج کے زیر انتظام ہے اور ملک میں بہترین رہائشی منصوبہ ہونے کا دعویدار بھی ہے۔ نیا دور نے موقف جاننے کےلئے ڈی ایچ اے کراچی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہیں ہوسکا۔
مزیدخبریں