وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کو 15 دنوں میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا

10:08 AM, 2 Sep, 2020

نیا دور
وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ اور انہیں پندرہ روز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ 

جیونیوزکے مطابق امریکی شہری سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان پر سیاستدانوں کے خلاف بیان بازی سے متعلق بھی پابندی عائد کی تھی۔ جبکہ سیکریٹری داخلہ کو امریکی خاتون کے ویزہ کی مدت میں توسیع کے بارے میں اختیار دیتے ہوئے اس پر ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔ 


 اب وزارت داخلہ کےمطابق سنتھیا رچی کو 15 دن کے اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر تشدد، ریپ اور جنسی ہراسگی کے سنگین  الزامات عائد کیئے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہیں۔


 
مزیدخبریں