بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر

بغاوت کا مقدمہ: شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ پیر کو درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ شہباز گل نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

درخواست میں ایس ایچ او کوہسار،سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ شہباز گل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا۔ درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف سٹاف افسر ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سترہ اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے۔ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔