'طیبہ فاروق اور چئیرمین نیب کی لیک ویڈیو نشر کرنے پر میر شکیل پر چئیرمین نیب نے ذاتی غصہ نکالا'

06:22 AM, 3 Apr, 2020

نیا دور
جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن  نے دوران دلائل یہ انکشاف کیا ہے کہ کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی لیک ویڈیو چلانے پر چیئرمین نیب نے ذاتی غصے میں میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرایا ہے۔


اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میر شکیل الرحمان کی رہائی کی درخواست پر سماعت کے دوران یہ بات کہی، کیس کی سماعت جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

میر شکیل الرحمان کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمان کو شکایت کی تصدیق کی سطح پر گرفتار کیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے

انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف 34 سال پرانا کیس کھولا گیا جس میں نیب کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، 20 سال نیب نے بھی کچھ نہیں کیا، نیب کے دائرہ اختیار میں  یہ کیس نہیںآتا۔ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان کوچیئرمین نیب نے ذاتی غصہ  کی وجہ سے گرفتار کروایا، معاملہ ایک ویڈیو لیک کیس کو نشر کرنے کا ہے جس کے بارے  میں انہوں نے دلائل کی دستاویزات میں سب کچھ  لکھ دیا ہے  اور وہ اسے یہاں بیان نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا معاملہ بھی جیو نیوز نے اٹھایا اس وجہ سے وہ میر شکیل الرحمان سے ناراض ہیں۔

 
مزیدخبریں