بالی ووڈ کے طلاق یافتہ ستارے لاک ڈاؤن کے دوران ایک ساتھ گھر میں بند،ویڈیو وائرل

06:56 AM, 3 Apr, 2020

نیا دور

کرونا وائرس نے انسانی زندگی کو ایسے پلٹا ہے کہ خود حضرت انسان دم بخود ہے۔ ک تک جو ممکنات میں تھا وہ آج عام کیا جا رہا ہے اور کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ازندگی کے دیگر اجتماعی پہلووں کے ساتھ ساتھ انسان کی نجی زندگی بھی نئے رنگ ڈھنگ اختیار کر رہی ہے۔ کہیں پر طلاقیں ہو رہی ہیں اور کہیں پر طلاق یافتہ قریب آرہے ہیں۔اور تبدیلی کی یہ لہر صرف عام لوگوں تک محدود نہیں ہے۔ اب مشہور اداکار بھی اس کی زد میں ہیں۔


ایسے ہی بالی ووڈ کے دو ستاروں کا معاملہ ہے جو ویسے تو طلاق یافتہ ہیں تاہم آج کل وہ ایک ہی  گھر میں بند ہیں اور اکھٹے رہ رہے ہیں۔ اور اس حوالے سے اندرون خانہ ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔


بات ہو رہی ہے اداکار رتک روشن اور انکی سابق اہلیہ سوزین خان کی۔ انہوں نے 2013 میں طلاق لے لی تھی لیکن اس کے باوجود بھی دونوں اچھے دوست بتائے جاتے ہیں۔ اور اکثر اپنے  بچوں کے ساتھ چھٹیوں کے دوران وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔ اب حال ہی میں ریتک روش کی جانب سے اپلوڈ کی جانے والی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے سوزین خان بھی انکے گھر پر موجود ہیں۔ 


اس کے بعد حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سوزین لاک ڈاؤن کے بعد سے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ریتک کے گھر پر آگئیں ہیں  اور یہ فیصلہ بچوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ تو اب دونوں طلاق یافتہ افراد کہ جن کے درمیان اچھی دوستی ہے ایک ہی گھر میں رہیں گے۔ ویسے تو دونوں نے ابھی تک دوبارہ شادی نہیں کی تاہم کیاپتہ آتا دن کیا لائے۔

سوشل میڈیا  پر بھی انکی دوستی کے یہ رنگ دیکھ کر  اکثر لوگ یہ سوال کرتے ہد کھائی کہ اگر یہ دونوں آج بھی اتنے اچھے دوست ہیں تو پھر طلاق کیوں ہوئی۔تاہم سوزین نے حال ہی میں ایک جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی اور رتک کی طلاق اور شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں اپنی شادی شدہ زندگی میں اس مقام پر پہنچ گئے تھے جہاں ہمیں یہ فیصلہ کرنا درست لگا کہ اب ہمارا الگ ہو جانا ہی بہتر ہے کیونکہ ایک جھوٹے رشتے میں بندھے رہنے سے بہتر ہے کہ علیحدہ ہو جائیں۔


 

https://www.instagram.com/p/B-ZpZmIHt5E/

یہ ویڈیو کلپ رہیتکتا ہے کہ روشن کے اکاونٹ سے پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دیھا جا سکتا ہے کہ سوزین خان بھی وہیں موجود ہیں اور عقب سے گزر رہی ہیں۔

دوسری جانب ملئیکہ اروڑا جو کہ ارباز خان کی سابقہ بیوی ہیں انکا بھی خان فیملی کے گھر آنا جانا ہے اور انکے دوست وہاں موجود ہیں۔

 
مزیدخبریں