نامور پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل بریسٹ کینسر کا شکار، مداحوں سے دعا کی اپیل

10:49 AM, 3 Apr, 2020

نیا دور
پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وہ بریسٹ کینسر کا شکار ہو گئیں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ گذشتہ ہفتے مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی، چار روز میں دو بار میں علاج کے لیے جاچکی ہوں۔ پچھلے کچھ دنوں سے اداسی، خوف، محبت، سکون، قبولیت، صبر، شکر جیسے احساسات سے دوچار ہوں جبکہ اس دوران مجھے اپنے بچوں، والدین، اپنے پیاروں اور خود کے لیے ذمہ داری کا احساس بھی ہوا ہے۔



ایک اور ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے بتایا کہ بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ، خواتین کے لیے باقاعدگی سے خود کی جانچ کروانا ضروری ہے، اگر آپ کو اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس ہوتی ہے تو فوری چیک کروائیں، میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہوں اور کافی مثبت ہوں، آپ بھی پریشان نہ ہوں اور اپنا بہت خیال رکھیں۔



نادیہ جمیل نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اپنے چند تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ کینسر نے میری مسکراہٹ نہیں چھینی، شکر ادا کرنے سے، آپ کے پیار سے اور دعاؤں سے مدد ملتی ہے۔



اداکارہ کے مطابق ان کی سرجری کل ہوگی اور انہوں نے مداحوں سے ان کے لیے دعائیں کرنے کی درخواست کی۔



خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بےحد سرگرم رہتی ہیں۔ جہاں پاکستان میں کئی خواتین کو بچوں کو گود لینے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچوں کو گود لے کر ایک نئی مثال قائم کر دی تھی۔
مزیدخبریں