'سپریم کورٹ ایسا فیصلہ سنائے جو عدلیہ میں مداخلت کا دروازہ بند کر دے'

اس وقت ملک میں جو ہائبرڈ پلس رجیم ہے یہ عدلیہ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ الیکشن سے پہلے جو فیصلے آئے چاہے وہ سابق وزیر اعظم کو سزا دینے سے متعلق ہوں یا بلے کے نشان لینے والا کیس ہو، اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔

12:32 PM, 3 Apr, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

پاکستان کے ہر ادارے میں واضح تقسیم پیدا ہو چکی ہے۔ یہ بھی ایک وجہ ہے جس کے باعث پہلے اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان آمنے سامنے تھے اور اب عدلیہ اور فوج آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ سپریم کورٹ ایسا فیصلہ سنا دے جو عدلیہ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مداخلت کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کر دے۔ عوام کو بھی سیاسی وابستگی سے آگے بڑھ کر اصولوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا۔ یہ کہنا ہے رضا رومی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا کہ سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو جب نکالا گیا تو بدقسمتی سے عدلیہ تقسیم شدہ تھی اور ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی تھی۔ موجودہ فوجی قیادت کی کوشش ہے عمران خان اقتدار میں نہ آ سکے۔ اس وقت ملک میں جو ہائبرڈ پلس رجیم ہے یہ عدلیہ کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ الیکشن سے پہلے جو فیصلے آئے چاہے وہ سابق وزیر اعظم کو سزا دینے سے متعلق ہوں یا بلے کے نشان لینے والا کیس ہو، اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا۔

پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں