بھارتی باکسر کا انتہا پسندانہ انداز میں عامر خان کو مقابلے کا چیلنج

09:26 AM, 3 Aug, 2019

نیا دور
بھارتی حکومت کا جنگی جنون اور انتہا پسندانہ سوچ تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن اب یہ اثر کھیلوں کے میدان میں بھی نظر آنا شروع ہو گیا ہے۔

بھارتی باکسر نیراج گویت نے کھیل میں بھی جنگی جنون دکھاتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ٹیبل پر اسلحہ سجا کر مقابلے کا چیلنج کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی باکسر نیراج گویت نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اس کے سامنے پڑی ٹیبل پر جدید ترین اسلحہ سجا ہوا ہے، اس تصویر کے ساتھ بھارتی باکسر نے یہ لکھا ہے کہ میں فٹ ہوگیا ہوں، عامر خان کو رنگ میں ہرانے کے لیے تیار ہوں۔



بھارتی باکسر کی اس ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے بھی تگڑا جواب دیا، انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی باکسر کی اس حرکت پر ہنستے ہوئے لکھا کہ مجھے ہرانے کے لیے تمہیں گن سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔



یاد رہے کہ بھارتی باکسر اور عامر خان کے درمیان مقابلہ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں ہونا تھا لیکن کار حادثے کے باعث بھارتی باکسر نیراج گویت نے عامر خان کے ساتھ مقابلہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔
مزیدخبریں