جب آصف علی زرداری نے شعیب اختر کو ٹیم میں جگہ دلوانے کے لئے کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو دھمکی دی

07:04 AM, 3 Aug, 2020

نیا دور
پاکستان کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے وسیم بادامی کے شو میں اپنے دل کی باتیں کی ہیں اور اپنی زندگی اور کرئیر کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیئے ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم، کرکٹ میں سیاسی مداخلت کے بارے میں تھا۔

شعیب اختر نے خود پر پانچ سال کی پابندی کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت آصف علی زرداری نے میری مدد کی تھی، انہوں نے اس وقت کے پی سی بی چیئرمین نسیم اشرف کو کہا شعیب کو ٹیم میں لاؤ ورنہ تمہیں گھر بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے نمٹنے کے بعد آئی پی ایل میں ٹیم کو ایک میچ جتوایا تو شاہ رخ خان پوری رات خوشی سے ناچتا رہا، پاکستان کو اتنے میچ جتوائے لیکن کوئی پوچھتا ہی نہیں۔

سیاست میں آنے سے متعلق سوال کے جواب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ راولپنڈی کا نام آتے ہی نہ جانے یہ سوال کیوں کیا جاتا ہے، میں آدھا فوجی ہوں جبکہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری والدہ ایسا نہیں چاہتیں، تاہم اگر راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں تو جیت سکتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان، نواز شریف سمیت تمام سیاست دانوں کے مداح ہیں ۔
مزیدخبریں