شریف خاندان کے چیف فنانس افیسر کو نیب نے گرفتار کر لیا

09:14 AM, 3 Aug, 2020

نیا دور
 قومی احتساب بیورو نے شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر  محمد عثمان کو گرفتار کر لیا۔

نیب  نے محمد عثمان کو شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا  جس کے بعد بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے تھانہ سمن آباد میں درخواست بھی دے دی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ محمد عثمان کی گرفتاری ٹھوس شوائد پرکی گئی ہے، وہ شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کے لیے کام کرتا رہا اور انہیں گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں محمد عثمان کو گرفتار کیا ہے۔


دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے محمد عثمان کو 17 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔


 دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ محمد عثمان کو خفیہ مقام پر منتقل کر کے حبس بےجا میں رکھا گیا ہے۔
مزیدخبریں