چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

05:27 AM, 3 Aug, 2022

نیا دور
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے جبکہ عمران خان سے ایم این اے اور سابق وزیراعظم کی تمام مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر عمران خان کو 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے، عمران خان سے ایم این اے اور سابق وزیراعظم کی تمام مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں، فیصل واوڈا کیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر اُن کو نااہل کیا گیاتھا۔

درخواست میں عمران خان کو پی ٹی آئی کے چیئرمین شپ کے عہدے سے بھی ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیا کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کو امریکا ، کینیڈا اورووٹن کرکٹ سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قراردے دی گئی ہے جس پر تحریک انصاف کوشوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا گیا ہےکہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کریں جس میں کیس وفاقی حکومت کو بھی بھجوایا جاسکتا ہے۔
مزیدخبریں