دارالامان لاہور کی سابق سپرنٹنڈنٹ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

08:43 AM, 3 Dec, 2019

نیا دور
لاہور میں یتیم اور بے سہارا بچیوں کی پناہ گاہ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

افشاں لطیف نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی درخواست میں معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی۔ افشاں لطیف کی درخواست پر عدالت نے ڈی سی اور ڈائریکٹر بیت المال کو 12 دسمبر کو طلب کر لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے انہوں نے ہر دروازہ کھٹکھٹا لیا لیکن جب کوئی شنوائی نہ ہوئی تو سوشل میڈیا کا رخ کیا۔

25132/

انہوں نے کہا کہ یہ ان کا نہیں دارالامان کی بچیوں کے مستقبل کا سوال ہے، انہوں نے سارا معاملہ سامنے رکھ دیا ہے امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا۔

25362/

یاد رہے افشاں لطیف کی ویڈیو چند روز قبل منظر عام پر آئی تھی جس میں دارالامان کاشانہ میں مقیم بچیوں کو مبینہ ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

25204/

اس معاملے پر اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سماجی بہبود اجمل چیمہ نے افشاں لطیف کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کاشانہ اطفال لاہور کے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
مزیدخبریں