پی ڈی ایم کے جلسے، حکومت پریشان ہے یا اپوزیشن؟ سروے آگیا

09:19 AM, 3 Dec, 2020

نیا دور
پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں نے پی ڈی ایم کے پاور شوز کوعمران خان کی حکومت کےلیے غیر اہم قرار دے دیا اور کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے جلسوں سے اسے کوئی پریشانی نہیں ۔




پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے جاری نئے سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم )کے جلسوں سے حکومت پریشان ہے یا نہیں۔

اس سوال کے جواب میں 45 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ حکومت پریشان نہیں ہے مگر 35 فیصد مانتے ہیں کہ جلسوں سے حکومت بہت پریشان ہے۔

سروے میں سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تو 40 فیصد نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جبکہ 37 فیصد نے وزیراعظم کی کارکردگی ہر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ 21 فیصد نے درمیانہ جواب دیا۔



سروے میں لوگوں سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا حکومت کا بیانیہ درست ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد کرپشن چھپانے کا بیانیہ ہے؟

اس کے جواب میں 40 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ اپوزیشن اتحاد کو کرپشن چھپانے کا بہانہ کہنے کا حکومتی بیانیہ جھوٹ ہے جب کہ 39 فیصد سمجھتے ہیں کہ حکومت سچ کہہ رہی ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لئے ایک ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں