کرونا وائرس کے علاج کیلئے گائے کا پیشاب اور گوبر استعمال کریں، ہندو رہنما کا مشورہ

11:36 AM, 3 Feb, 2020

نیا دور
بھارت میں ہندو تنظیم کے صدر سوامی چکریانی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کرونا وائرس سے خوف زدہ ہے، انہیں چاہیے کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے گائے کا پیشاب اور گائے کا گوبر استعمال کریں۔

سوامی چکرپانی نے عجیب مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا علاج گائے کے گوبر اور پیشاب میں ہے۔ سوامی چکریانی نے کہا کہ متاثرہ افراد کو چاہیے کہ وہ یگنی (پوجہ کی طرح کی تقریب) کا اہتمام کریں۔ جو لوگ متاثر نہیں ہیں انہیں بچنے کیلئے گائے کے گوبر اور پیشاب کو اپنے جسم پر لگانا چاہیے۔ اس طرح سےکرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت ہی جلد ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی۔

دوسری طرف ہندو مذہبی رہنما رامپال نے دعویٰ کیا کہ گوشت کھانا خدا کے اصولوں کے خلاف ہے، خدا نے ہمیں صرف پھل اور سبزیاں کھانے کا حکم دیا ہے اسی لئے گوشت کھانے سے پرہیز کریں اور کرونا وائرس سے بچیں۔

رامپال کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم خدا کے حکم کی نافرمانی کریں گے تو پھر کرونا وائرس جیسی بیماریاں ہی پھیلیں گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=6T9rfSQYwO0
مزیدخبریں