جہلم: ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی چلتی گاڑی میں لڑکی کے ساتھ زیادتی

12:04 PM, 3 Feb, 2020

نیا دور
جہلم میں وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چلتی گاڑی میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق جہلم میں تلہ گنگ سے کھاریاں آنے والی مسافر وین میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑی سے اتار دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری بیٹی تلہ گنگ چکوال سے کھاریاں آ رہی تھی کہ چلتی وین میں ڈرائیوراور کنڈیکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر راستے میں ہی اتار دیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں وین ڈرائیوراور کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور 24 گھنٹے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو میانوالی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی اور واقعے کے تمام کردار و حقائق ایک دو دن میں بے نقاب ہو جائیں گے۔
مزیدخبریں