ن لیگ کے مشاورتی اجلاس کی کہانی: ن لیگ پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ، استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی سے سیدھی بات کرے گی'

11:24 AM, 3 Feb, 2021

نیا دور

گزشتہ روز ہونے والےن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔ یہ اجلاس شاہد خاقان عباسی کے گھر پر ہوا  جب کہ اجلاس میں مریم نواز، احسن اقبال،مریم اورنگزیب،جاویدلطیف، سعدرفیق اور پرویز رشید بھی شریک تھے۔


میڈیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ اور حکومت مخالف پالیسی پر واضح مؤقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ  پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان پر زور دیا جائے گا۔ یہ بھی طے ہوا کہ  اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی جب کہ نواز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  لانگ مارچ اور استعفوں سمیت تمام آپشن استعمال کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق  سعد رفیق کی سربراہی میں ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور جاوید لطیف شامل ہیں جب کہ گروپ  پی ڈی ایم اجلاس کے لیے تجاویز پیش کرے گا

مزیدخبریں