براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن: عظمت سعید کو گاڑیاں، پروٹوکول اور مراعات دینے کا فیصلہ

11:54 AM, 3 Feb, 2021

نیا دور
براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ اور سابق جج عظمت سعید شیخ کو 2 گاڑیاں اور سیکیورٹی اہلکار دینے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی۔

سیکشن آفیسر جنرل کی جانب سے وزارت داخلہ کوخط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ جسٹس عظمت سعید انتہائی حساس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں اس بنا پر انہیں 2 گاڑیاں بمعہ پولیس اہلکار و سیکیورٹی اہلکار فراہم کئے جائیں۔



خط میں لکھا گیا کہ 1 گاڑی  کے ساتھ 4 پولیس افسران جبکہ دوسری گاڑی جیمر گاڑی کے ساتھ 2 گن مین عظمت سعید شیخ کو فراہم کئے جائیں۔ سیکشن آفیسر ارشد علی صدیقی نے کہا کہ اس خط کی بنیاد پر جسٹس (ر) عظمت سعید کو جی 5 میں موجود پی ایم آئی سی بلڈنگ میں مذکورہ گاڑیاں اور سیکیورٹی اہلکار مہیا کئے جائیں۔

یاد رہے کہ جسٹس عظمت سعید براڈ شیٹ سکینڈل سمیت بیرون ملک اثاثہ جات کیسز کی تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ ہیں  جن کی تقرری وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے کی ہے۔
مزیدخبریں