ملازمین کا دھرنا: حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا

02:05 PM, 3 Feb, 2021

نیا دور
وفاقی حکومت نے سٹیل ملز کی نجکاری کے بعد ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سرکولیشن سمری کی منظوری دی۔

اسٹیل ملز سے نکالے گئے ملازمین اہلخانہ کے ہمراہ کئی روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے حکومت نے حکمت عملی بناتے ہوئے رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سمری کے مطابق اسٹیل ملز کے ملازمین اور افسران کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کی جائے۔

واضح رہے کہ اسٹیل ملز ملازمین نوکریوں سے برخاستگی پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز نے وزارت صنعت کے ذریعے وزارت داخلہ سے رینجرز کی سیکیورٹی طلب کر لی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رینجرز کے دستے اسٹیل ملز کے باہر تعینات کیے جائیں گے
مزیدخبریں