این جی اوز غیر ملکی سفارتخانوں کیلئے کام کرتی ہیں، کلین چٹ نہیں دے سکتے: وزارت اقتصادی امور

02:47 PM, 3 Feb, 2022

نیا دور
وزارت اقتصادی امور نے کہا ہے کہ این جی اوز کو غیر ملکی سفارتخانوں کی جانب سے بھاری رقوم ملتی ہیں، پھر وہ انہیں کیلئے کام کرتی ہیں۔ تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ این جی اوز بیرونی ممالک کیلئے کام کرتی ہیں۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی این جی او کو ہم کلین چٹ نہیں دے سکتے۔ وزارت اقتصادی امور نے این جی اوز کی کارکردگی اور رجسٹریشن کے معاملے سے بھی ہاتھ اٹھا دیئے ہیں۔

وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جو این جی اوز باہر سے رقوم لے کر کام کر رہی ہیں، ہم انھیں روک نہیں سکتے۔ کابینہ میں سمری لائی تھی کہ اس معاملے کو وزارت اقتصادی امور سے الگ کريں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ این جی اوز کی کارکردگی کو جانچنا اقتصادی امور کی وزارت کا کام نہیں ہے۔ این جی اوز کی رجسٹریشن کی نگرانی وزارت داخلہ کا کام ہے۔ ہماری افرادی قوت ایک ایسے کام میں لگی ہے جو ہمارا مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔

بریفنگ کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ فيٹف شرائط کی وجہ سے وزارت اقتصادی امور کو یہ کام دیا گیا تھا، ورنہ این جی اوزکی نگرانی وزارت داخلہ اور تخفیف غربت ڈویژن کرتی ہے۔

 
مزیدخبریں