الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے تربیتی ٹریننگ ورکشاپ

ورک پلیس حراسمینٹ اینڈ ایتھکس کے عنوان سے چاروزہ ورکشاپ کا افتتاح دفتر صوبائی الیکشن کمشنر (سندھ) میں کیا گیا ہے ، یہ اقدام الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وژن انکلیوزو الیکشنز کی اک کڑی ہے جس میں معاشرے کے تمام پسماندہ طبقات کو ووٹنگ کے عمل میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹاف کو بھی جینڈر کے حوالے سے سینسٹائیز کرنا ہے

03:20 PM, 3 Feb, 2025

سراج بھاگت

ورک پلیس حراسمینٹ اینڈ ایتھکس کے عنوان سے چاروزہ ورکشاپ کا افتتاح دفتر صوبائی الیکشن کمشنر (سندھ) میں کیا گیا ہے ، یہ اقدام الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وژن انکلیوزو الیکشنز کی اک کڑی ہے جس میں معاشرے کے تمام پسماندہ طبقات کو ووٹنگ کے عمل میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اسٹاف کو بھی جینڈر کے حوالے سے سینسٹائیز کرنا ہے۔ یہ ٹریننگ جینڈر ایند سوشل انکلیوژن ڈپارٹمینٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تیار کردہ ہے - جس میں ورک پلیس حراسمینٹ ایکٹ 2010 کو مکمل باریک بینی کے ساتھہ سمجھایا گیا ہے اور یہ نہایت اہمیت کا حامل موضوع ہے جس پر سماج کے ہر فرد کو آگاہ ہونا چاہئیے ورک پلیس حراسمینٹ ایکٹ کے ساتھہ دفتر میں کام کرنے کے اصول و اخلاقیات بھی اس تربیت کا حصہ ہیں ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس چیز کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ٹریننگ کا آغاز کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں صوبائی ھیڈکوارٹر کے گریڈ ایک سے لیکر سولہ تک کہ 100 ملازمین کو چار نشستوں میں ورک پلیس حراسمینٹ اور اخلاقیات پر تفصیل سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے جس کے پہلے مرحلے میں 50 ملازمین کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے ۔ جبکہ صوبہ سندھ کے تقریبا 500 ملازمین کو بھی اسی مہینے ورک پلیس حراسمینٹ اینڈ ایتھکس پر ٹریننگز کروائی جائیں گی۔ صوبا ئی الیکشن کمشنر سندھ جناب شریف اللہ نے اس ٹریننگ کو ورک پلیس حراسمینٹ سے متعلق درپیش مسائل سمجھنے اور ان کے حل کے لیئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ۔

اس ورکشاپ میں صوبائی ھیڈ کوارٹرسندھ کہ تقریبا 100 شرکاء شامل ہیں جس میں گریڈ ایک کے مالہی، سویپر ، چوکیدار سمیت گریڈ سولہ کے سینئر اسسٹنٹ اور سینئر سپرڈنٹ شامل ہیں ۔

اس ٹریننگ میں حراسمینٹ ایکٹ 2010 کے مکمل ماڈیولز کو بلکل باریکی سے پڑھایا جا رہا ہے ، جس کے ٹرینرز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر لا جنباب عبداللہ ھنجراہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن سید عبداللہ شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم ثروت بتول ہیں۔ علاوہ ازیں ورکشاپ کے شرکاء سے مختلف سرگرمیاں بھی کروائیں گئں جس میں دفتر میں ہراسانی کو کیسے رپورٹ کیا جائے اس کا قانونی طریقہ کار کیا ہے ، دفتر میں حراسمینٹ کی کونسی اقسام ہیں اور ان کا کیسے مقابلہ کیا جائے ، گروپ مشقیں اور رول پلے بھی اس ٹریننگ کا حصہ ہیں۔ اس کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ورک پلیس حراسمینٹ اینڈ ایتھکس پر شرکاء کو بریف پریزنٹیشن بھی دی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں جمھوریت کے فروغ ، آزادانہ، منصفانہ، غیر جانبدارنہ انتخابات کے لیئے ہر وقت کوشاں ہے۔ اور ملک کے محروم طبقات جن میں خواجہ سراء، افراد برائے باہم معذوری اور خواتین کو ووٹنگ عمل کا حصہ بنانے اور ان کی نمائندگی کے لیئے مصروف عمل ہے اس کے ساتھ ساتھ اس نوعیت کی ٹریننگز الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عملے کی صلاحیتوں کو مزید بڑھائیں گی جس سے ملک میں جمھوری روایات کو تقویت ملی گی۔

مزیدخبریں