ڈی آئی خان: اے این پی امیدوار عمر خطاب شیرانی کی قاتل تیسری بیوی نکلی

01:29 PM, 3 Jan, 2022

نیا دور
ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور تحصیل مئیر ڈیرہ کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کی قاتل تیسری بیوی نکلی۔ خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عمر خطاب شیرانی کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ قتل کی واردات میں مقتول کی تیسری بیوی ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول کی تیسری بیوی انیتہ قاتلوں کی ساتھی ہے۔ عمر خطاب شیرانی بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے سٹی مئیر تھے۔ انھیں بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھا۔



ڈی پی او نجم الحسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث بیوی سمیت تین افراد کو آلہِ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نہ دہشت گردی کا عنصر ہے، یہ خالصتاً خانگی واقعہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیوی نے آپنے اشنا عبدالحکیم کے ساتھ مل کر یہ گھناؤنا کھیل کھیلا تھا۔ پولیس نے گہری تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا۔

 
مزیدخبریں