جنرل باجوہ، برگیڈیئر راشد نصیر پر نام لے کر الزامات، عادل راجہ پر برطانیہ میں مقدمہ دائر

06:25 PM, 3 Jan, 2023

نیا دور
پاک فوج کے ایک سینئیر آفیسر نے لندن میں مقیم یوٹیوبر میجر (ر) عادل راجہ پر برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے۔

برطانیہ میں مقیم یوٹیوبر عادل راجہ نے پنجاب میں آئی ایس آئی کے انچارج بریگیڈیئر راشد نصیر پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتخابی دھاندلی کرنے اور جنرل (ر) باجوہ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔ عادل راجہ نے حاضرسروس آفیسرز پرالزامات عائد کیے تھے کہ انہوں نے پنجاب میں انتخابی مہم کے دوران سابق صدر زرداری آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کے خلاف ہارس ٹریڈنگ کی تھی۔

اب پاک فوج کے سینیئر افسر نے متنازع یوٹیوبر پر برطانوی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ یوٹیوبر میجر (ر) عادل فاروق راجہ پر مقدمہ ایک حاضر سروس فوجی افسر نے کیا ہے۔

برطانوی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر نے 14 جون 2022 کو حاضر سروس فوجی افسر کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔ مدعی مقدمہ کے وکلا نے مؤقف اپنایا ہے کہ یوٹیوبر کی طرف سے چلائی گئی مہم سے حاضر سروس بریگیڈیئر کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
دوسری جانب یوٹیوبر عادل راجہ نے اپنے خلاف دائر ہونے والے مقدمے کی تصدیق کر دی ہے۔ یوٹیوبر کا دعویٰ ہے کہ اس کی ٹویٹس اور وی لاگز میں دی گئی معلومات اسٹیبلشمنٹ کے ہی اعلیٰ ذرائع سے حاصل کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ میجر (ر) عادل راجہ گزشتہ برس اپریل میں اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد لندن پہنچ گئے تھے۔
مزیدخبریں