مریم نواز کا نیا کردار | عمران خان کیس | عمران کا حکومت پر وار | ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی

07:14 PM, 3 Jan, 2023

سلیم احمد
مسلم لیگ (ن) کی ساری لیڈرشپ مریم نواز کو اہم سمجھتی ہے مگر اصل مسئلہ ان کے چچا شہباز شریف اور ان کے کزن حمزہ شہباز کا ہے۔ مریم نواز کے نئے عہدے سے عوام اور پارٹی کے کارکنوں کو کوئی خوش آئند پیغام نہیں ملے گا، ضیغم خان

مریم نواز کو پارٹی میں فعال کرنے کے بعد پھر سے غیر فعال کر دیا گیا تھا جس سے فائدے کی بجائے نقصان ہوا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مریم نواز اپنے والد کے بعد ایک کرشماتی شخصیت ہیں۔ اب دیکھنا ہو گا کہ وہ اپنے نئے عہدے کے ساتھ پارٹی میں کتنا فعال کردار ادا کرسکتی ہیں، مرتضی سولنگی

حکومت نے توانائی کو بچانے کے لئے اچھا اقدام اٹھایا ہے، پرانے بلب تبدیل کرنے اور ان کے متبادل بلب لانے والا بھی احسن اقدام ہے۔ پچھلے سال میں انرجی کی درآمدات میں 105 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ درآمدات 11.3 ارب سے لے کر 24 ارب تک پہنچ گئی ہیں، ڈاکٹراقدس افضل

کراچی میں اس وقت ایجنسیز کی رپورٹس کے بعد سیاسی لوگوں میں ایک گھبراہٹ کی صورت حال ہے۔ اگر پیپلزپارٹی کے ہاتھ سے کراچی اور حیدر آباد نکل جاتے ہیں تو ان کا بڑا سیاسی نقصان ہو گا، اسلئے الیکشن ملتوی کروانے کی کوشش ہورہی ہے، نادیہ نقی
مزیدخبریں