دلائی لامہ نے خواتین کے حوالے سے اپنے بیان پر 'معذرت' کرلی

11:08 AM, 3 Jul, 2019

نیا دور
بدھ مت کے پیروکاروں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کے بیان نے تنازع کھڑا کیا تو انہوں نے اپنے بیان پر معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ مت کے روحانی پیشوا نے ایک بار پھر کہا تھا کہ ان کی جانشین خاتون ہوئیں، تو وہ پرکشش ہونی چاہییں۔ دلائی لامہ اس سے قبل بھی یہ بات کہہ چکے ہیں، اب انھوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں بھی اس بیان کو دہرا دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا۔

انھوں نے کہاتھا کہ اگر ان کی جانشین خاتون ہوئیں، وہ خوبرو ہونی چاہییں، تاکہ ان کی پیروی کرنے والے افراد ان کی سمت متوجہ رہیں.

تاہم شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر دلائی لامہ کے دفتر سے جاری بیان میں خواتین کے حوالے سے بیان پر معذرت کی گئی، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اخلاقیات سے عاری قرار دینے پر معذرت نہیں کی۔

دلائی لامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘انٹرویو میں خواتین کے بارے میں جو باتیں کی گئیں ان کا مقصد خواتین کی دل آزاری کرنا نہیں تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘دلائی لامہ ان تمام افراد سے معذرت کر رہے ہیں جن کی دل آزاری ہوئی ہے’
مزیدخبریں