بہن کی تعیناتی کیلئے خط: زرتاج گل کیساتھ کابینہ اجلاس میں کیا ہوا؟

03:20 PM, 3 Jun, 2019

نیا دور
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلا س میں وزیر ماحولیات زرتاج گل کی سرزنش کی اور انہیں بات کرنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے زرتاج گل سے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق زرتاج گل نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بات کرنے کے لیے ہاتھ کھڑا کیا تو وزیراعظم نے انہیں روک دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ زرتاج گل آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء سے کہا کہ وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی جانب سے اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھے گئے خط کا معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن شبنم گل کی تعیناتی کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا تھا۔
مزیدخبریں