پنجاب حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، شہباز شریف

03:54 PM, 3 Jun, 2019

نیا دور
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے ڈی ایچ کیواسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں بچوں کی ہلاکت کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں ساہیوال کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بچوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال کے واقعے پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ہمدردیاں بچوں کے والدین کے ساتھ ہیں، پنجاب کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مجرمانہ غفلت کے ذمہ داران کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ 2 مئی کو ساہیوال کے ڈی ایچ کیو اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شدید گرمی اور اے سی خراب ہونے کی وجہ سے 5بچے انتقال کر گئے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اسپتال میں 3 بچوں کی اموات ہوئیں، دو بچے نجی کلینکس سے کیس بگڑنے پرلائے گئے تھےجبکہ تیسرے بچے کی موت وارڈ میں ہوئی جس کا اے سی کی خرابی سے کوئی تعلق نہیں۔
مزیدخبریں