ملک میں پہلی بار 24 گھنٹے میں کرونا کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز، 67 ہلاکتیں

ملک میں پہلی بار 24 گھنٹے میں کرونا کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز، 67 ہلاکتیں


ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 67 ہلاکتیں جبکہ ملک میں کرونا کے 4131 نئے کیسز سامنے آئے اور اس کے ساتھ ہی کرونا کیسز کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں 2 جون کو 67 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ملک میں ایک دن میں پہلی بار چار ہزار سے زیادہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔







اس کے بعد ملک میں کل ہلاکتیں 1688 ہو گئی ہیں۔ جبکہ کرونا کیسز کی تعداد 80463 ہو چکی ہے۔


دو جون کو ملک میں کرونا کے 4131 نئے کیسز سامنے آئے۔ اب ایکٹو کیسز کی تعداد 49852 ہے۔


اب تک صوبہ پنجاب 570 اموات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ سندھ میں 526، بلوچستان میں 49، اسلام آباد میں 34 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 12 اموات ہو چکی ہیں۔


حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں کرونا کے 4827 مریض ہیں اور 837 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔