کرونا وائرس سعودی عرب پہنچ گیا،حج کے انعقاد پر سوالیہ نشان

11:48 AM, 3 Mar, 2020

نیا دور
 

کرونا وائرس کی پیش قدمی جاری ہے اور دنیا کے تقریباً 40 ممالک اس وقت کرونا وائرس کی زد میں ہیں۔

اب کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں سعودی عرب بھی شامل ہو گیا ہے جہاں کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ چکا ہے۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق متاثرہ شخص ایران سے بحرین پہنچا اور وہاں سے سعودی عرب آیا تاہم اس نے بارڈر حکام کو اپنی گذشتہ سفری تفصیلات سے لا علم رکھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی حکام متاثرہ شخص کے دائرہ اثر میں آنے والے تمام افراد کی سکریننگ کر رہے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے مریض کو تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اس کے اہل خانہ کو بھی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ تاہم، اب اس سال حج کے حوالے سے بھی اسلامی دنیا میں  غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کی سلامتی کے حوالے سے انکے اہل خانہ میں تشویش پائی جارہی ہے۔
مزیدخبریں