تاہم 25 برس قبل خواتین کے مساجد میں داخلے کے حوالے سے بڑھتی مخالفت، شدت پسندانہ رویوں میں اضافے اور دہشتگردی کی وجہ سےخواتین کے مسجد میں آنے پر پابندی لگاتے ہوئے مسجد کے اس حصے کو بند کردیا گیا تھا۔
اب جبکہ حالات معمول پر آچکے ہیں تو مسجد کے اس حصے کو کھول دیا گیا ہے جس کے بعد خواتین یہاں نمازیں ادا کرسکیں گی۔
ابتدا میں خواتین کو صرف نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد مرحلہ وار دیگر اجتماعات صلواۃ کے لئے بھی خواتین کو مسجد میں داخلہ ملنے کی اجازت کا امکان ہے ۔
1946 میں تعمیر کی گئی تاریخی سنہری مسجد پشاور چھاونی کے وسط میں واقع ہے، مسجد کے مخصوص حصے میں بیک وقت 150 خواتین نماز ادا کرسکیں گی۔