سینٹ انتخابات: سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا

09:34 AM, 3 Mar, 2021

نیا دور
ہاتھ کی کپکپاہٹ کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا، تاہم دوبارہ بیلٹ پیپر جاری ہونے پر سابق صدر نے ووٹ کاسٹ کیا۔

اطلاعات کے مطابق آصف علی زرداری کو بیلٹ پیپر جاری کیا گیا۔ جس کے بعد آصف علی زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگا دی۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہو گیا۔ جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کر دیا گیا۔ جس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

اس سے قبل سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی پہنچے ، جہاں اپوزیشن ارکان نے تالیاں بجائیں ، آصف زرداری اور شہبازشریف میں خوشگوار جملوںکا تبادلہ ہوا،اس موقع پر بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور دیگرارکان بھی جمع ہو گئے۔قومی اسمبلی آمد پر صحافی کے سوال ’گیلانی صاحب کی جیت کی کتنی امید ہے‘کاجواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہاکہ ہمیں امیدتو اللہ سے ہے انسان سے تونہیں ہو سکتی
مزیدخبریں