سینٹ انتخابات: پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا

09:46 AM, 3 Mar, 2021

نیا دور





سندھ اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے سلسے میں جاری ووٹنگ کے عمل کے دوران رکن پی ٹی آئی خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا ۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کے پاس سے ووٹنگ عمل کے دوران موبائل نکلنے پر ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان کو ووٹ ڈالنے سے روک کر اسمبلی سے باہر بھیج دیا گیا ہے۔


فون پی پی پی کی خاتون ایم پی اے شمیم ممتاز کی جانب سے خرم شیر زمان کی جیب میں ہاتھ ڈال کر نکالا گیا، خرم شیر زمان کے پاس سے موبائل نکلنے پر اسمبلی میں شور شرابا کیا گیا۔ تحریک انصاف کے دوسرے ممبران کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔

سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل روکتے ہوئے ریٹرننگ افسر کی جانب سے خرم شیر زمان سے وضاحت طلب کرلی گئی جبکہ ریٹرننگ افسر دونوں پارٹیوں کو  بھی سن رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جاناسخت منع ہے۔


مزیدخبریں