وزیراعظم سینیٹ الیکشن میں شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے پر سخت برہم ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر مملکت شہریار آفریدی اپنا ووٹ ضائع ہونے پر وزیراعظم کو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے جس پر وزیراعظم نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنا چاہیے تھی۔
وزیراعظم نے شہریار آفریدی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہیں پتا کس طرح ووٹ کاسٹ کرتےہیں؟ آپ ایم این اے ہیں، آپ اس طرح کی غلطی کیسے کر سکتے ہیں۔
واضح رہےکہ سینیٹ الیکشن میں وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے جس کے باعث ان کا ووٹ ضائع ہوگیا۔
بعد ازاں اس حوالے سے شہریار آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکا تھا