انہوں نے حکمران جماعت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے پاس آئے تھے میں نے کہا کہ انہیں بھگاو۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی بطور چئیرمین سینیٹ نامزدگی پی ڈی ایم کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد کی سینیٹ کی نشست جیتے ہیں اور انکے مقابل حفیظ شیخ ہار گئے ہیں۔ اسے ایک اپ سیٹ شکست قرار دیا جارہا ہے۔