'مجھے چوہا سمجھ رکھا ہے کیا؟': وزیر اعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا

06:35 PM, 3 Mar, 2021

نیا دور

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم  عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کا چہرہ، آواز اور ان کی حرکتیں عوام کے سامنے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی اور وزیراعظم عمران خان  نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، اور واضح ہوجائے گا کون کہاں کھڑا ہے؟ آج کا دن جمہوریت کیلئے افسوس کا مقام ہے جو جمہوریت کے علمبردار تھے انہوں نے جمہوری قدروں کو روندا ہے۔

مزیدخبریں