'چپ کر کے بیٹھ جاؤ'، مریم نواز کا عمران خان کو کرارا جواب

07:48 AM, 3 Mar, 2023

نیا دور
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے درمیان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر لفظی جنگ چِھڑ گئی۔ مریم نواز نے عمران خان کو موجودہ معاشی بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

مریم نواز نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ معاہدے اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی میں گرا دیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو۔وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو۔ چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جنہوں نے تمہیں چنا اور چار سال تک پالتے رہے۔ جس میں عدلیہ میں بیٹھی اثرو رسوخ والی وہ باقیات بھی شامل ہیں۔جن پر تم تکیہ کیے بیٹھے ہو۔ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1631280651876876289?s=20

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا شکر ادا کرنا نہیں بھولیں گے جنہوں نے آپ کو بٹھایا اور 4 سال کھلایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کا ہی حوصلہ ہے کہ وہ ان پر تنقید کر رہے ہیں جو انہی کے دور کی لوٹ مار سے پیدا خرابی دور کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1631272158025641984?s=20

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نے 11 ماہ میں روپے کو عملاً ذبح کردیا ہے۔ اس سے قرضوں میں 14.3 کھرب کا اضافہ، مہنگائی (31.5%) 75سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ قوم حکومت تبدیلی کی سازش کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے جس کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرم قوم پر مسلط کئے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1631217422849003521?s=20
مزیدخبریں