معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نےکہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا جس میں تکنیکی مصروفیات اور ہمارے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ یہ سب ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم ہیں۔

11:43 AM, 3 May, 2024

نیا دور

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملرنے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا۔ معیشت کو مستحکم کرنے اور قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور اس میں ہونے والی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سمیت اس کی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

امریکی محکمہ خارجہ نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے میزائل پروگرام کے لیے فنڈز استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کو اپنے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے اور وسعت دینے کی بھی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا جس میں تکنیکی مصروفیات اور ہمارے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم ہیں۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 3 ارب ڈالر کے قرض پیکج کے آخری حصے کے طور پر پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر فراہم کیے تھے۔

مزیدخبریں