خضدار میں دھماکا، پریس کلب کے صدر جاں بحق

نامعلوم افراد کی جانب سے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ ماہ خضدار پریس کلب کے صدر کو مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ زخمی ہونے والے راہگیروں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

03:03 PM, 3 May, 2024

نیا دور

صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں چمروک چوک پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگلجاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

نامعلوم افراد کی جانب سے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

صدر پریس کلب محمد صدیق مینگل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے. زخمی ہونے والے راہگیروں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سینئر صحافی کے گاڑی کو اس دن نشانہ بنایا گیا جب صحافتی برادری آزادی صحافت کا عالمی دن منا رہی ہے۔

واضح رہے کہ خضدار پریس کلب کے صدر کو گزشتہ ماہ مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

مزیدخبریں