گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بسلسلہ ربیع الاول ایک سیمینار کروانے کی اطلاع دی گئی تھی سیمینار بعنوان ’میلاد ختم المرسلین ﷺ و ناموس رسالت ﷺ ‘ منعقد ہونا تھا۔ سیمینار میں خطاب کیلئے تحریک لبیک کے امیر مولانا خادم حسین رضوی کو خصوصی دعوت دی گئی تھی تاہم
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی وکلا برادری نے اس دعوت پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کو فیصلہ واپس لینے کیلئے احتجاج کیا تھا۔ تاہم
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کو سیمینار منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔
https://twitter.com/umergilani_lums/status/1321777496275230721
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد ظفر کھوکھر اور جنرل سیکرٹری نبیل طاہر مرزی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سیمینار کی منسوخی بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کو قرار دیا گیا۔ اور کہا گیا کہ حالیہ کرونا لہر کی وجہ سے بہت سے وکلا اور ججز صاحبان میں کرونا لہر پھیل گئی جس کے باعث سیمینار کو منسوخ کرنا پڑا۔
https://twitter.com/AsadAToor/status/1323556829130088448