پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر: 'وائرس جینیاتی تبدیلی کے بعد طاقتور ہوچکا ہے'

11:33 AM, 3 Nov, 2020

نیا دور
پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس ایک بار پھر سے زور پکڑ رہا ہے اور پاکستان میں وائرس کے کیسز کی یومیہ تعداد دوگنی ہوچکی ہے جبکہ انفیکشن کی شرح 4 فیصد تک ہو چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے پاکستانیوں کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور کہا ہے کہ باقی دنیا کی طرح پاکستان میں کرونا وائرس جینیاتی تبدیلی کے ساتھ دوبارہ وارد ہوا ہے اور اسکی واپسی بھرپور قوت کے ساتھ ہوئی ہے۔ ایسے میں احتمال ہے کہ یہ وائرس بڑی تباہی مچا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تعلیمی ادارے، کاروبار اور فیکٹریاں بند کرنے سے انکار کردیا ہے۔
مزیدخبریں