اچھی بیوی بننا ہماری بچیوں کو سکول میں سکھایا ہی نہیں جاتا: قاسم علی شاہ

12:32 PM, 3 Nov, 2020

نیا دور
ملک کے معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایک عورت کے لیئے عظیم اور اہم ترین دو کردار اور مقام ہوتے ہیں ایک بیوی کا اور دوسرا ماں کا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کسی سکول، کالج یا یونیورسٹی میں نہیں پڑھایا جاتا اور نہ ہی بتایا جاتا ہے کہ ایک اچھی بیوی کیسے بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سکول میں چلے جائیں کہیں نہیں پڑھایا جاتا کہ کیسے اچھی بیوی بننا ہے نہ ہی کسی کالج یا یونیورسٹی میں۔ انہوں نے اس پر زور دیا کہ حالانکہ ایک عورت کی زندگی میں حتمی بات یہ ہی ہے کہ وہ ایک اچھی بیوی اور اچھی ماں بنے۔

https://twitter.com/loveatthecoffe1/status/1322965920948649984

سوشل میڈیا صارفین نے قاسم علی شاہ کی اس گفتگو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہاہے کہ اکیسویں صدی جہاں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ آگےبڑھنے کے بارے میں پرچار کیئے جاتے ہیں اور قوموں کی ترقی میں خواتین کا کام کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے وہاں ان کا کل زور خواتین کو اچھی بیوی بنانے پرہے۔
مزیدخبریں