لوئر دیرمیں لڑکیوں کے کالج کے باہر تحریک طالبان کا پوسٹر: 'پڑھائی چھوڑ دو ورنہ مار دی جاؤ گی'

05:23 PM, 3 Nov, 2020

نیا دور
لوئر دیرکے علاقے سمر باغ کے گرلز ڈگری کالج کے باہر تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک پوسٹر آویزاں کیا گیا ہے جس میں طالبات کو فوری طور پر تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنے کا کہا گیا ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو طالبات کو قتل کردیا جائے گا۔ پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ ان ہدایات کو نہ ماننے والی طالبات کو موت کی سزا دی جائے گی۔

ڈان اخبار کی خبر کے مطابق کالج کی پرنسپل نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو کالج کی سیکیورٹی کے حوالے سے خط بھی لکھا ہے جبکہ کالج انتظامیہ نے لوکل انتظامیہ اور پولیس کو بھی اطلاع دے دی ہے۔

دوسری جانب طالبات کے اہل خانہ بھی اپنے بچوں کی زندگیوں کو لے کر پریشان ہیں۔ اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
مزیدخبریں