یہ پورے پاکستان پر حملہ ہے، عوام اس کا بدلہ لیں گے؛ فواد چودھری

01:01 PM, 3 Nov, 2022

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چودھری نے عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ہو کر جذباتی انداز میں کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورے پاکستان پر حملہ ہوا ہے۔ یہ پاکستان کے عوام پر حملہ ہوا ہے اور پاکستان کے عوام اس کا بدلہ لیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم یہاں سے نہیں جائیں گے، یہاں ہمارا خون بہا ہے، ہمارے لیڈر کا خون بہا ہے۔ پورے پاکستان میں تحریک انصاف کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ مجھ سے وعدہ کرو کہ اس کا بدلہ لو گے۔
عمران خان پر حملے کے بعد کنٹینر پر کھڑے ہو کر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم بندوقوں والی پارٹی نہیں ہیں۔ بزدل لوگ جو اس حملے کے پیچھے ہیں، کان کھول کر سن لو ہم اس کا بدلہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں احمد چٹھہ شدید زخمی ہیں۔ فیصل جاوید شدید زخمی ہیں۔ یہاں کے دو ایم پی اے زخمی ہیں۔ عمر ماہر کو گولی لگی ہے۔ عمران خان کے سینے کا نشانہ لیا گیا۔ اگر بندوق کا رخ نہ موڑا جاتا تو سیدھی گولی لگنی تھی۔
مزیدخبریں