سینے میں درد اور سانس لینے میں رکاوٹ: کرونا کا شکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہسپتال منتقل

12:12 PM, 3 Oct, 2020

نیا دور

وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کرونا کی درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، انہیں بخار ہے اور سینے میں درد اور کھانسی ہے۔


وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ عارضی طورپر ملتوی یا ویڈیو لنکس پر کر دیے گئے ہیں جب کہ خاتون اول کے ایونٹس بھی ملتوی کردیے گئے ہیں،  امریکی صدر کو آئندہ چند روز ملٹری اسپتال میں ہی رہنا پڑے گا جہاں سے وہ صدارتی امور بھی انجام دیتے رہیں گے.

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ ملانیا  میں  گزشتہ روز کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
مزیدخبریں