گیلپ سروے: نواز اور شہباز شریف مقبولیت میں عمران خان سے صرف تین درجے پیچھے

10:00 AM, 3 Sep, 2020

نیا دور
گیلپ کی جانب سے پاکستانی عوام سے کئے گئے سروے  کے نتائج کے مطابق عوامی مقبولیت میں عمران خان اور (ن) لیگ کے رہنماؤں میں معمولی فرق رہ گیا ہے۔ 

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ملک بھر سے عمران خان کےلیے 54 فیصد افراد کی مثبت رائے آئی جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف کےلیے 51 ،51 فیصد افراد کی مثبت رائے سامنے آئی۔


سروے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کے لیے 32 فیصد افراد نے پسندیدگی پر مبنی جذبات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں