عاصم باجوہ جواب دینے کو تیار، کسی کو فوج سے زیادہ مسئلہ ہے تو آئی ایس پی آر سے رابطہ کر لے: فواد چوہدری

10:52 AM, 3 Sep, 2020

نیا دور

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم باجوہ سینیئر صحافی احمد نورانی کے الزامات کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صرف الزامات کو سامنے رکھ کر کوئی بات نہیں کرسکتا، عاصم باجوہ خود ہر بات کا جواب دیں گے۔ اسی سے متعلق ایک ضمنی سوال پر انہوں نےایک صحافی کو جواب دیا کہ اگر کسی کو فوج سے زیادہ ہی مسئلہ تو آئی ایس پی آر جا کر رابطہ کر لے۔


انہوں نے مزید کہا کہ سب کو لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے جواب کا انتظار کرنا چاہیے، یکطرفہ مؤقف پر تو اسٹوری نہیں بنتی، ہمیں دونوں طرف کی کہانی سننی چاہیے۔


فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ان کو احتساب کے لیے 6 ماہ وزارت داخلہ دیں تو سب کچھ سیٹ ہوجائے گا۔


مزیدخبریں